سخاکوٹ میں جعلی موبائل آئل تیارکرنیوالوں کیخلاف کریک ڈائون

جمعرات 19 اکتوبر 2017 19:22

ملاکنڈ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اکتوبر2017ء) سخاکوٹ میں جعلی موبائل آئل تیار کرنے والوں کے خلاف کاروائی کے دوران 400لیٹر سے زائد جعلی موبائل آئل اور کیمیکل بر آمد کرکے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ کمشنر درگئی عالمگیر خان نے ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ سلمان خان لودھی کے خصوصی ہدایات پرصوبیدار تھانہ سخاکوٹ میاں سلیم شاہ ، سیف الرحمان اور دیگر نفری کے ہمراہ ڈی ایس بی ضلع ملاکنڈ شہاب الدین خان کے خفیہ اطلاع پر ملاکنڈ اور ضلع مردان کے سنگم پر واقعے ایک گھر پر چھاپہ مارکر وہاں تیار ہونے والی400سے زائد لیٹرجعلی موبائل آئیل اور کیمیکل بر آمد کر لئے ہیں جو کہ مشہور اور انٹر نشنل برانڈ کے لیبل کیساتھ پیک کئے جا رہے تھیں ۔

چھاپے کے دوران ایک ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :