پی ایس ایکس میں تیزی کا رجحان، انڈیکس 824.62 پوائنٹس کے اضافے سے 41558.07 پوائنٹس پر بند

جمعرات 19 اکتوبر 2017 19:15

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اکتوبر2017ء) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں تیزی کا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس 824.62 پوائنٹس کے اضافے سے 41558.07 پوائنٹس پر بند ہوا، مارکیٹ سرمایہ میں 1 کھرب 32 ارب 10 کروڑ 92 لاکھ 97 ہزار 316 روپے کا اضافہ ہوگیا جبکہ تجارتی حجم میں بھی 5 ارب 31 کروڑ 38 لاکھ 13 ہزار 221 روپے کی تیزی رونماء ہوئی۔

اسی طرح خرید و فروخت میں 9 کروڑ 40 لاکھ 57 ہزار 750 حصص کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے چوتھے روز جمعرات کو پی ایس ایکس میں تیزی کا رجحان رہا اور کے ایس ای 100 انڈیکس 824.62 پوائنٹس کے اضافے سے 41558.07 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس بھی 369.96 پوائنٹس کی تیزی سے 21112.36 پوائنٹس پر بند ہوا۔ مارکیٹ میں اتار چڑھائو کے بعد کے ایس سی آل شیئر انڈیکس میں 514.24 پوائنٹس کی تیزی رہی جبکہ کے ایم آئی 30 انڈیکس میں 1928.29 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

(جاری ہے)

مزیدبرآں بینکس ٹریڈ ایبل (بی اے ٹی آئی) انڈیکس 54.04 پوائنٹس کی تیزی سے 15415.26 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ آئل اینڈ گیس ٹریڈ ایبل (او جی ٹی آئی) انڈیکس 185.83 پوائنٹس کے اضافے سے 18339.96 پوائنٹس پر بند ہوا۔ حصص کی خرید و فروخت میں تیزی کی وجہ سے پی ایس ایکس - کے ایم آئی انڈیکس 532.85 پوائنٹس کے اضافے سے 20742.42 پوائنٹس پر بند ہوا۔ مارکیٹ میں مجموعی طور پر 384 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا جن میں سے 301 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 70 کمپنیوں کے حصص کے بھائو میں مندی اور 13 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

سب سے زیادہ تیزی نیسلے پاکستان کے حصص کی قیمت میں ہوئی جو 570.37 روپے کے اضافے سے 12570.37 روپے پر بند ہوئی۔ اسی طرح سانوفیل ایونٹس کے حصص کی سودے بھی 73.37 روپے کی تیزی سے 1553.37 روپے پر بند ہوئے۔ سب سے زیادہ مندی پاک ٹوبیکو اور شپہائر فائیبر ایکس ڈی کے حصص کی قیمتوں میں ہوئی۔ پاک ٹوبیکو کے حصص کی قیمت 72.82 روپے کی مندی سے 1399.68 روپے اور شپہائر فائیبر ایکس ڈی کے حصص کی قیمت بھی 46.72 روپے کی کمی سے 887.91 روپے رہ گئی۔

سب سے زیادہ کاروبار کے الیکٹرک لمیٹڈٖ کے حصص میں ہوا جو 2 کروڑ 96 لاکھ 65 ہزار شیئرز رہا جس کی قیمت 6.18 روپے سے شروع ہو کر 6.09 روپے پر بند ہوئی جبکہ اینگرو پولیمر کے 1 کروڑ 89 لاکھ 59 ہزار حصص کے سودے 34.60 روپے سے شروع ہو کر 35.98 روپے بند ہوئے۔ مجموعی طور پر 23 کروڑ 21 لاکھ 72 ہزار 890 حصص کا کاروبار ہوا جس کا تجارتی حجم 11 ارب 50 کروڑ 26 لاکھ 13 ہزار 930 روپے رہا۔ مارکیٹ کیپیٹل 84 کھرب 8 ارب 10 کروڑ 23 لاکھ 64 ہزار 426 روپے سے بڑھ کر 85 کھرب 40 ارب 21 کروڑ 16 لاکھ 61 ہزار 742 روپے ہو گیا۔ فیوچر ٹریڈنگ میں 128 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 2 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں مندی اور 1 کمپنی کے حصص کی قیمت میں استحکام رہا جبکہ 5 کروڑ 30 لاکھ 87 ہزار حصص کا کاروبار ہوا۔