لاہور ہائیکورٹ نے پانامہ لیکس میں شامل افراد کے احتساب کے حوالے سے دائر درخواست کے قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے سے متعلق فیصلہ محفوظ کر لیا

جمعرات 19 اکتوبر 2017 19:15

لاہور ہائیکورٹ نے پانامہ لیکس میں شامل افراد کے احتساب کے حوالے سے ..
لاہور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اکتوبر2017ء) لاہور ہائیکورٹ نے نیب کے چیئرمین کی تعیناتی اور پانامہ لیکس میں شامل تمام افراد کے احتساب کیلئے دائر درخواست کے قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے سے متعلق فیصلہ محفوظ کر لیا۔ جمعرات کو جسٹس شاہد کریم نے کیس کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

درخواست گزار محمد الیاس نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ پانامہ لیکس میں 300 سے زائد افراد کا نام آیا ہے لیکن شریف خاندان کے علاوہ 259 افراد کا احتساب نہیں کیا جا رہا، صرف شریف خاندان کا احتساب ہونا اور باقی کو نظر انداز کرنا آئین اور قانون کی خلاف ورزی ہے، پانامہ لیکس میں شامل دیگر افراد کا بھی احتساب کیا جائے۔

دلائل سننے کے بعد عدالت نے درخواست کے قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے سے متعلق فیصلہ محفوظ کر لیا۔