آئندہ دو سالوں کیلئے جماعت اسلامی باجوڑ کے مجلس شوری کا انتخاب مکمل ہوگیا

جمعرات 19 اکتوبر 2017 19:11

باجوڑایجنسی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اکتوبر2017ء) آئندہ دو سالوں کیلئے جماعت اسلامی باجوڑ کے مجلس شوری کا انتخاب مکمل ہوگیا ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی کے امیر قاری عبد المجید نے ایک اخباری بیان میں اظہار خیال کرتے ہوئے کیا اُنہوں نے کہا کہ 560 ارکان کے خفیہ رائے دہی کے استعمال سے 16 رکنی مجلس شوری کا انتخاب عمل میں لایا گیا ہے ایجنسی کے امیر قاری عبد المجید 22 اکتوبر کو ایک اجلاس میں منتخب ارکان سے دوسالوں کیلئے حلف لینگے اس سلسلے میں 8)) آٹھ تحصیلوں اور 61) ) مقامات کے اُمراء کا انتخاب مکمل ہوگیا جس کی منظوری جماعت اسلامی خیبر پختونخوا کے امیر مشتاق احمد خان اور ایجنسی کے امیر عبد المجید نے دی اور حلف برداری کے پروگرام کا انعقاد خار مدرسہ احیاء العلوم میں کیا جائے گا جس میں نائب امیر خیبر پختونخوا صاحبزادہ ہارون الرشید ،امیر قبائل حاجی سردار خان کے علاوہ ایجنسی کے تمام ارکان و ذمہ داران شرکت کرینگے۔

متعلقہ عنوان :