چیچہ وطنی، زمیندار کی زمین پرقبضہ کرنے کی کوشش ،سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے والے افراد کیخلاف مقدمہ درج

جمعرات 19 اکتوبر 2017 19:11

چیچہ وطنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اکتوبر2017ء)زمیندار کی زمین پرقبضہ کرنے کی کوشش اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے والے افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق نواحی گائوں47/12-Lکے رہائشی محمد جمیل کے زرعی رقبہ پر قبضہ کرنے کی کوشش اور محمد جمیل کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے پر پولیس تھانہ اوکانوالہ نے ملزمان عبدالجبار وغیرہ پچیس افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے تاہم ابھی تک کوئی ملزم گرفتار نہیں ہوسکا۔