ہنگو، ٹل میں مٹی کا تودہ گرنے سے ایک نوجوان جاں بحق

جمعرات 19 اکتوبر 2017 19:11

ھنگو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اکتوبر2017ء) ٹل میں مٹی کا تودہ گرنے سے ایک نوجوان جاں بحق ۔ حبیب اللہ نامی نوجوا ن سرکاری سکول کے ہیڈ ماسٹر تھے۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں ٹل پولیس نے بتایا کہ تحصیل ٹل کے علاقہ دلن میں حبیب اللہ نامی نوجوان پہاڑی کے نیچے بیٹھے تھے کہ اسی دوران اچانک مٹی کا تودہ گرنے سے ملبے تلے دب گیا جس کے نتیجے میں وہ جاں بحق ہو گیا جس کے بعدعلاقہ مکین کی جانب سے اپنی مدد آپ کے تحت لاش باہر نکالی گئی۔ پولیس نے بتایا کہ حبیب اللہ نامی نوجوان پرائمری سکول نمبر1میں ہیڈ ماسٹر تھے جس کی 22سال بتائی جاتی ہے۔

متعلقہ عنوان :