ھنگو پولیس کی کارروائی، منشیات فروش سمیت2جرائم پیشہ افراد گرفتار،دو عدد ہینڈ گرنیڈ اور منشیات برآمد

جمعرات 19 اکتوبر 2017 19:11

ھنگو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اکتوبر2017ء) ھنگو پولیس کی کارروائی، منشیات فروش سمیت2جرائم پیشہ افراد گرفتار۔ دو عدد ہینڈ گرنیڈ اور منشیات برآمد ۔ملزما ن کے خلاف مقدمات درج۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او ہنگو احسان اللہ خان نے اپنے دفتر میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ تھانہ سٹی اور تھانہ صدر پولیس نے علاقہ لودھی خیل اور توغ سرائے میں کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش منہال حسین سمیت دو جرائم پیشہ عناصر کو گرفتار کر لیا گیا ہے جن کے قبضے سے دو عدد دستی بم، دو عدد پستول،35کارتوس،دو عدد چارجر اور دو کلو سے زائد چرس برآمد کرتے ہوئے متعلقہ تھانہ جات میں مقدمات درج کر لئے گئے۔

ڈی پی او ہنگو احسان اللہ نے بتایا کہ جرائم پیشہ عناصر بالخصوص منشیات فروشوں کے خلاف خصوصی مہم شروع کی گئی ہے اور اس مہم کے دوران جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے سخت سے سخت کاروائی عمل میں لائے جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مہم میں علاقہ عوام اورمشران پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کریں۔

متعلقہ عنوان :