لاڑکانہ ، نوڈیروشہر کا رہائشی نوجوان کرنٹ لگنے سے شدید زخمی ،اسپتال منتقل

جمعرات 19 اکتوبر 2017 19:10

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اکتوبر2017ء) نوڈیرو شہر کے بس اسٹینڈ علاقے کا رہائشی نوجوان آصف علی میرانی مچھلی کی تالاب کے قریب پڑی ہوئی بجلی کی 11 ہزار تاروں میں سے کرنٹ لگنے کے باعث شدید زخمی ہوگیا جسے ورثا نے زخمی حالت میں چانڈکا اسپتال کے شعبہ حادثات منتقل کیا جہاں نوجوان کو طبی امداد دی گئی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر زخمی نوجوان کے دوست عابد میرانی نے بتایا کہ آصف علی صبح کے وقت مچھلیوں کی تالاب سے مچھلی مارنے گیا جہاں تالاب سے نکلنے کے بعد قریب پڑی ہوئی 11 ہزار کے تاروں میں سے کرنٹ لگنے کے باعث وہ زخمی ہوگیا ہے۔

متعلقہ عنوان :