اوکاڑہ پولیس نے بین الاضلاعی ڈاکوئوں کے گینگ کو گرفتار کر کے 20موٹر سائیکلیں ،موبائل فونز ،نقدی رقم اور اسلحہ برآمد کر لیا

جمعرات 19 اکتوبر 2017 19:02

اوکاڑہ پولیس نے بین الاضلاعی ڈاکوئوں کے گینگ کو گرفتار کر کے 20موٹر ..
اوکاڑہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اکتوبر2017ء) اوکاڑہ پولیس نے بین الاضلاعی ڈاکوئوں کے گینگ کو گرفتار کر کے 20موٹر سائیکلیں موبائل فونز ،نقدی رقم اور اسلحہ برآمد کر لیا۔

(جاری ہے)

ڈی ایس پی صدر سرکل اوکاڑہ ضیاء الحق نے ایس ایچ او تھانہ صدر محمد سرور کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران کیا انہوں نے بتایا کہ موٹر سائیکل کی بڑھتی ہوئی ڈکیتی کی واردتوں کے پیش نظر ڈی پی او اوکاڑہ حسن اسد علوی کی زیر ہدایت ایس ایچ او تھانہ صدر محمد سرور کی زیر قیادت ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیم تشکیل دی گی جنہوں نے دن رات کی محنت کے بعد گینگ کے سرغنہ عمران بلوچ کو اس کے دو ساتھیوں عبداللہ اور سلمان کو گرفتار کر لیا ملزمان کے قبضہ سے ڈکیتی کی گئی 20موٹر سائیکلیں موبائیل فونز نقدی رقم اور اسلحہ برآمد کر لیاگیا ڈی ایس پی صدر سرکل اوکاڑہ ضیاء الحق نے بتایا کہ ملزمان مختلف مقامات پر ناکے لگا کر راہ گیروں سے موٹر سائیکلیں موبائیل فونز نقدی رقم چھینتے تھے ملزمان مو ٹر سائیکل 43ڈی کے علاقہ میں وار دات کے بعد لیں جاتے وہاں پر موٹر سائیکل کے پرزہ جات الگ الگ کر کے فروخت کر دیتے انہوں نے کہا کہ گینگ کے دو ملزمان ندیم عرف کالو اور رشید مفرور ہیں جن کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارئے جا رہے ہیں ایس ایچ او تھانہ صدر محمد سرور نے بتایا کہ گرفتار کیے گے ملزمان سے تفتیش کا دائر ہ وسیع کیا جا رہا ہے سنسنی خیز انکشافات کی توقع ہے ۔

متعلقہ عنوان :