قصور،ڈکیتی چوری کی وارداتوں میں لوٹی گئی رقم کی تقسیم پر تین ڈاکوئوں کاآپس میں جھگڑا،فائرنگ سے ایک ساتھی ہلاک ،دو فرار

جمعرات 19 اکتوبر 2017 19:02

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اکتوبر2017ء) تھانہ صدر قصورکے علاقہ کھارہ بائی پاس کے قریب ڈکیتی اور رابری کی وارداتوں کے دوران لوٹی گئی رقم کی تقسیم پر تین ڈاکوئوں کاآپس میں جھگڑا،فائرنگ سے ایک خطرناک ساتھی ڈاکوہلاک ،دو فرار۔ہلاک ہونے والا ڈاکواعجاز عرف ججی بدنام زما نہ اور پنجاب کے تین اضلاع میں33سے زائد سنگین وارداتوں میں ملوث تھا ۔

تفصیلا ت کے مطابق گزشتہ رات لیاقت نامی شخص نے 15پر پولیس کو اطلاع دی کہ کھارہ بائی پاس کے قریب تین نامعلوم ملزمان آپس میں جھگڑ رہے ہیں اور دو ملزمان ایک کس کو فائرنگ کر کے شدید زخمی کر کے بسواری موٹرسائیکل فرار ہوگئے ہیں وقوعہ کی اطلاع پاکر تھانہ صدر قصور پولیس فوری موقعہ پر پہنچی توایک کس شدید زخمی حالت میں پڑا تھا جس نے اپنا نام اعجاز عرف ججی سکنہ حویلی لکھا بتایا جو کہ ضلع قصور،لاہور اور اوکاڑہ میںرابری ، ڈکیتی،رابری معہ قتل،چوری اور اسلحہ ناجائز کی 33سے زائد سنگین وارداتوں میں ملوث تھا ،زخمی ڈاکو نے مزید بتایا کہ میں اپنے ساتھیوں کے ہمراہ ڈکیتی کی وارداتیں کرتا تھا جو ہم وارداتوں کے دوران لوٹی گئی رقم تقسیم کررہے تھے کہ میرا اپنے دو ساتھیوں کیساتھ جھگڑا ہوگیا جنہوں نے فائرنگ کر کے مجھے شدید زخمی کردیا اور موقعہ سے فرار ہوگئے ہیں ،زخمی ڈاکو کو DHQہسپتال قصور لیجایا جا رہا تھا کہ راستہ میں ہی ہلاک ہوگیا پولیس نے موقعہ سے ایک عدد پسٹل اور گولیوں کے خول بھی برآمدکرلیے ہیں ۔

(جاری ہے)

تھانہ صدر قصور پولیس نے مقدمہ درج کر کے فرار ہونے والی2کس ڈاکوئوں کی گرفتاری کے سلسلہ میں سپیشل ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں جن کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :