ڈپٹی کمشنر چکوال کی زیر صدارت محکمہ توسیع زراعت کے ساتھ اعلیٰ سطح اجلاس

جمعرات 19 اکتوبر 2017 18:59

چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اکتوبر2017ء) ڈپٹی کمشنر چکوال ڈاکٹر عمر جہانگیر نے جمعرات کے روز محکمہ توسیع زراعت کے ساتھ ایک اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کی جس میں ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت ، ڈپٹی ڈائریکٹر واٹر مینجمنٹ ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت، زرعی ادویات اور کھاڈ ڈیلر صاحبان کے علاوہ دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔

ڈپٹی کمشنر نے محکمہ زراعت کے مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے افسران سے متعلق امور پر ضروری بریفنگ لی جن میں توسیع زراعت، واٹر منیجمنٹ، کراپ رپورٹنگ سروس، فلیڈ اینڈ ویل، ڈرلنگ، پیسٹ وارننگ، باری اور سناٹل ایروژن اور دیگر شعبہ لائیو سٹاک شامل تھے۔ تمام متعلقہ شعبہ جات کے افسران نے ڈپٹی کمشنر کو اپنے اپنے شعبہ جات کے مقاصد اور امور سے متعلق مفید بریفنگ دی بعد ازاں ڈپٹی ڈائریکٹر توسیع زراعت چکوال محمد اسلم نے بتایا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلع چکوال میں زراعت کی ترقی اور فروغ کیلئے کسانوں کی رجسٹریشن کا عمل شروع ہو چکا ہے جس میں اب تک19500کسانوں کی رجسٹریشن کی جاچکی ہے جبکہ ای گزٹ سکیم کے تحت6375 کسانوں کو رجسٹرڈ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے اجلاس کو بتایا کہ کسانوں کو اب تک زراعی قرضہ جات کی مد میں102704626 روپے کے قرضہ جات مہیا کیے جا چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ زمین کی زرخیزی کو ماپنے کے حوالے سے حکومت پنجاب کی ہدایت کے مطابق1533 زرعی زمینوں کی سائل سمپلنگ کی جاچکی ہے۔ انہوں نے اجلاس کو بتایا کہ ضلع چکوال میں کھادیں کے 9اور زرعی ادویات کی59رجسٹرڈ ڈیلر کام کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کی کچن گارڈننگ سکیم کے تحت موسم گرما میں 1100اور موسم سرما میں 2700سیڈ کٹس مہیا کی گئی ہیں جبکہ محکمہ کی گیارہ ٹیموں نی298دیہات میں4650کسانوں کومونگ پھلی کی بہتر پیداوار کے حوالے سے خصوصی تربیت دی اور1500کے لگ بھگ لٹریچر بھی تقسیم کیا گیا ۔