کوئٹہ شہرمیں برقی لائنوں کی مرمت کے سلسلے میں بجلی بند رہے گی، ترجما ن کیسکو

جمعرات 19 اکتوبر 2017 18:59

کوئٹہ ۔19 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اکتوبر2017ء) کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو) نے کوئٹہ شہرمیں برقی لائنوں کی مرمت کے کاموں کے سلسلے میں انڈسٹریل گرڈاسٹیشن کے شموزئی فیڈرسے 20اکتوبرتا 25اکتوبر (روزانہ) صبح ساڑھی8بجے سے شا م ساڑھے 6بجے تک بجلی بندہوگی ۔

(جاری ہے)

ترجما ن کیسکو کے مطا بق جمعر ات کو کوئٹہ شہرمیں برقی لائنوں کی مرمت کے کاموں کے سلسلے میں انڈسٹریل گرڈاسٹیشن کے شموزئی فیڈرسے 20اکتوبرتا 25اکتوبر (روزانہ) صبح ساڑھی8بجے سے شا م ساڑھے 6بجے تک بجلی بندہوگی ۔

اسی طرح 21اکتوبرکو مری آبادگرڈکے سٹی اورسریاب گرڈکے جان محمدفیڈرصبح10بجے سے دوپہر2بجے تک بجلی بندرہے گی ۔نیز اُسی روزانڈسٹریل گرڈکے سیٹلائٹ ٹائون ایکسپریس فیڈردوپہر2بجے سے شام 5بجے تک جبکہ سریاب گرڈکے اولڈلیاقت بازارفیڈرسہ پہر3بجے سے شام 6بجے تک بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔زحمت کے لئے متعلقہ صارفین سے پیشگی معذرت کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :