لاہور کی مختلف یونین کونسل کے وائس چیئرمینوں کااپنے اختیارات کے حق میں احتجاج مظاہرہ

ایم این اے ملک ریاض اور سید توصیف شاہ نے مسائل کے حل کی یقین دہانی کروائی

جمعرات 19 اکتوبر 2017 18:56

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 اکتوبر2017ء) لاہور کی مختلف یونین کونسل کے وائس چیئرمینوں کااپنے اختیارات کے حق میں باہر احتجاج مظاہرہ 'اعلی قیادت نے ایک بار پھر لالی پاپ دے گیا اور دوبارہ پیر کے روز صبح گیارہ بجے بلا لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق لاہور کی مختلف یونین کونسلز کے وائس چیئرمینوں صبح دس بجے ماڈل ٹا ئون180 ایچ آنا شروع ہوئے اور اپنے مطالبات سامنے رکھے کہ بلدیاتی انتخابات کو دو سال ہونے کو ہیں مگر وائس چیئرمینز کو مکمل طور نظر انداز کیا جا رہا ہے،کہتے ہیں وہ اپنا حق لے کر ہی جائیں گے وائس چیئرمینز سے مذاکرات کرنے ایم این اے ملک ریاض اور لیگی رہنما سید توصیف شاہ 180ایچ کے باہرپہنچے اور بلدیاتی نمائندوں کو میڈیا سے گفتگو کرنے سے بھی منع کیابلدیاتی نمائندوں کو آدھ گھنٹے کے لیے 180ایچ مزاکرات کے لیے بلایا گیا،ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وائس چیئرمینز کا کہنا تھا کہ انہیں بھی چیئرمینز کے برابراٹھارٹی اور اجلاس کے لیے سہولیات فراہم کیا جائے،انہوں نے مزید بتایا کہ اگر ان کے مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو پنجاب بھر میں احتجاج کریں گے اور دو ہزار اٹھارہ کے انتخابات سے قبل مستعفی بھی ہو جائیں گے مختلف یونین کونسلز کے وائس چیئرمینوں کا کہنا کہ اگر مسلم لیگ نون نے دو ہزار اٹھارہ کے انتخابات میں کامیابی حاصل کرنی ہے تو موجودہ بلدیاتی نظام کو مکمل طور پر بحال ا ور فعال کرنا ہوگا۔