ایف آئی اے کی جدید بنیادوں پر تنظیم کی جائے،نئی ٹیکنالوجی سے جرائم پر قابو پانے کی صلاحیت حاصل کی جائے،

انسانی اسمگلنگ کی روک تھام کیلئے موثر اور عملی اقدامات اٹھائے جائیں، ملک دشمن قوتیں سوشل میڈیا کے ذریعے ملک میں انارکی پھیلانا چاہتی ہیں، سائبر کرائم کی روک تھام کیلئے ایف آئی اے متحرک کردار ادا کرے وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کی ایف آئی اے ہیڈکوارٹرز کے دورہ اور اجلاس کی صدارت ک میں گفتگو

جمعرات 19 اکتوبر 2017 18:56

ایف آئی اے کی جدید بنیادوں پر تنظیم کی جائے،نئی ٹیکنالوجی سے جرائم ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 اکتوبر2017ء) وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ ایف آئی اے کی جدید بنیادوں پر تنظیم کی جائے،نئی ٹیکنالوجی کے ذریعے جرائم پر قابو پانے کی صلاحیت حاصل کی جائے، انسانی اسمگلنگ کی روک تھام کیلئے موثر اور عملی اقدامات اٹھائے جائیں، ملک دشمن قوتیں سوشل میڈیا کے ذریعے ملک میں انارکی پھیلانا چاہتی ہیں، سائبر کرائم کی روک تھام کیلئے ایف آئی اے متحرک کردار ادا کرے۔

جمعرات کو وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے وفاقی تحقیقاتی ادارہ(ایف آئی ای) کے ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا اور اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں ایف آئی اے کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ وزیر داخلہ نے کرپشن کے خاتمہ کیلئے زیروٹالرنس کی پالیسی نافذ کرنے کی ہدایت کی۔

(جاری ہے)

وزیر داخلہ نے کہا کہ ایف آئی اے کی جدید بنیادوں پر تنظیم نو کی جائے اور نئی ٹیکنالوجی کے ذریعے جرائم پر قابو پانے کی صلاحیت حاصل کی جائے۔

ایف آئی اے اکیڈمی کی تنظیم نو کر کے اسے تربیت کا مثالی ادارہ بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ انسانی اسمگلنگ کی روک تھام کیلئے موثر اور عملی اقدامات اٹھائے جائیں، انسانی اسمگلنگ کی وجہ سے ملک کی بین الاقوامی ساکھ پر منفی اثر پڑتا ہے، غیر قانونی سر گرمیوں میں ملوث افراد سے سختی سے نمٹا جائے، ملک دشمن قوتیں سوشل میڈیا کے ذریعے معاشرے میں انارکی پھیلانا چاہتی ہیں۔ احسن اقبال نے کہا کہ سائبر کرائم کی روکت ھام کیلیء ایف آئی اے متحرک کردار ادا کرے، اچھی کارکردگی دکھانے والے افران کو بہتر مراعات دی جائیں گی۔