سیکرٹری وزارتِ انسداد منشیات اقبال محمود کا اے این ایف ہیڈکوارٹر راولپنڈی کا دورہ

جمعرات 19 اکتوبر 2017 18:40

راولپنڈی 19اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اکتوبر2017ء) سیکرٹری وزارتِ انسداد منشیات اقبال محمود نے اے این ایف ہیڈکوارٹر راولپنڈی کا دورہ کیا۔ ڈائریکٹر جنرل اے این ایف میجر جنرل مسرت نواز ملک ہلال امتیاز (ملٹری) نے سیکرٹری وزارتِ انسدادِ منشیات کو اے این ایف کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی ، جس میں اے این ایف کی طرف سے منشیات کی اسمگلنگ کی روک تھام کے لئے کی جانے والی کاوشیں، پیشہ ورانہ کامیابیاں،منشیات کی موجودہ صورتحال،منشیات کی اسمگلنگ کے سلسلے میں درپیش مسائل اور نشہ آور ادویات وممنوعہ کیمیائی موادکی اسمگلنگ سے متعلق امور شامل تھے۔

انہیں بتایا گیا کہ اے این ایف منشیات کے عادی افراد کو مفت علاج کی سہولیات فراہم کرنے والے بحالی مراکز چلانے کے علاوہ منشیات کے خلاف عوامی شعور بیدار کرنے کے لئے آگاہی سرگرمیاں بھی جاری رکھے ہو ئے ہے ۔

(جاری ہے)

سیکرٹری کوبتایاگیاکہ سال 2017کے دوران اے این ایف نے منشیات کی اسمگلنگ کے 944 مقدمات درج کئے، منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث 1067ملزمان کو گرفتار کیا،جبکہ 97693 کلوگرام چرس، 31803کلوگرام افیون، 26664 کلوگرام ہیروئن ، 368 کلوگرام کوکین، 1896 کلوگرام مصنوعی طریقہ سے تیار کی گئی منشیات ،89 کلوگرام نشہ آور ادویات اور56007 کلو گرام ممنوعہ کیمیائی موادبرآمدکیا گیا۔

متعلقہ عنوان :