پیمرا نے ’اے آر وائی نیوز‘ کے پروگرام میںالله تعالیٰ کا ذکر انتہائی غیر ذمہ دارانہ انداز میں کرنے پر اظہارِ وجوہ نوٹس کا فیصلہ سنادیا‘ چینل انتظامیہ کو ناظرین سے معذرت نشر کرنے کا حکم

جمعرات 19 اکتوبر 2017 18:20

پیمرا نے ’اے آر وائی نیوز‘ کے پروگرام میںالله تعالیٰ کا ذکر انتہائی ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اکتوبر2017ء) پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے نجی ٹی وی چینل ’اے آر وائی نیوز‘ کے پروگرام ’’دی رپورٹرز‘‘ میںعارف حمید بھٹی کی جانب سے الله تعالیٰ کا ذکر انتہائی غیر ذمہ دارانہ انداز میں کرنے پر اظہارِ وجوہ نوٹس کا فیصلہ سناتے ہوئے چینل انتظامیہ کو ناظرین سے معذرت نشر کرنے کا حکم دیا ہے۔

(جاری ہے)

اتھارٹی نے مذکورہ خلاف ورزی کا نوٹس لیتے ہوئے چینل انتظامیہ سے مورخہ 15ستمبر 2017؁ء کو اپنی صفائی پیش کرنے کا موقع دیاتھا اور چینل نمائندے کو ذاتی حیثیت میں بھی طلب کیا تھا۔چینل نمائندے کی جانب سے پیش کردہ تحریری جواب کا تجزیہ کرنے کے بعد اتھارٹی اس نتیجہ پر پہنچی ہے کہ ٹی وی چینل کا یہ عمل پیمرا ضابطہ اخلاق برائے الیکٹرانک میڈیا 2015؁ء کی صریحاً خلاف ورزی ہے۔پیمرا کی جانب سے چینل کو ادارہ جاتی نگران کمیٹی قائم کرنے اور اس کی تفصیلات سے آگاہ کرنے کاحکم دیا ہے۔ پیمرا نے اے آر وائی نیوز کو موثر تاخیری نظام نصب کرنے کابھی حکم دیا ہے۔مندرجہ بالا احکامات کی عدم تعمیل یا خلاف ورزی دہرانے پر اتھارٹی چینل کے خلاف پیمرا قوانین کے تحت کارروائی کرے گی۔

متعلقہ عنوان :