لاہور ہائیکورٹ نے لاء افسران کی تعیناتیوں کا طریقہ کار وضع کرنے کیلئے درخواست سماعت کیلئے منظور کر لی

جمعرات 19 اکتوبر 2017 18:02

لاہور۔19 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اکتوبر2017ء) لاہور ہائیکورٹ نے ایڈووکیٹ جنرل آفس پنجاب میں لاء افسران کی سیاسی وابستگیوں کی بجائے میرٹ پر تعیناتیوں کا طریقہ کار وضع کرنے اور لاء افسران کو سیاسی سرگرمیوں میں حصہ لینے سے روکنے کیلئے دائر درخواست سماعت کیلئے منظور کر لی ،لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سید منصور علی شاہ بیس اکتوبر کو درخواست کی سماعت کریں گے،یہ درخواست شعیب سلیم ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر کی گئی ہے،درخواست میں کہا گیا ہے کہ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب اور ان کے آفس میں لاء افسران کا عہدہ آئینی نوعیت کا ہے مگر تعیناتیوں کا طریقہ کار ہی موجود نہیں۔

(جاری ہے)

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت ایڈووکیٹ جنرل آفس میں لاء افسران کی سیاسی وابستگیوں کی بجائے میرٹ پر تعیناتیوں کا طریقہ کار وضع کرنے اور لاء افسران کو سیاسی سرگرمیوں میں حصہ لینے سے روکنے کے احکامات صادر کرے۔