لاہور ہائیکورٹ نے سول ججز کے امتحانی سلیبس کی تبدیلی کیخلاف دائر درخواست مسترد کر دی

جمعرات 19 اکتوبر 2017 18:01

لاہور۔19 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اکتوبر2017ء) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا نے پندرہ نومبر کو ہونے والے سول ججز کے امتحانات کیلئے امتحانی سلیبس کی تبدیلی کے خلاف دائر درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کر دی۔

(جاری ہے)

دوران سماعت درخواست گزار سائرہ بتول کے وکیل اعجاز محمود چوہدری نے دلائل دیتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ پنجاب سول سروس رولز کے تحت ہائی کورٹ کو امتحانی سلیبس کی تبدیلی کا کوئی اختیار حاصل نہیں،انہوں نے کہا کہ پرانے سلیبس کے تحت تیاری کرنے والے امیدواروں پر نئے سلیبس کا اطلاق آئین اور قوانین سے متصادم ہے،انہوں نے کہا کہ نیا امتحانی سلیبس قانون کے مضامین سے ہٹ کر بنایا گیا ہے،انہوں نے کہا کہ عدالت عالیہ کی انتظامی کمیٹی کو از خود سلیبس کی تبدیلی کا کوئی اختیار حاصل نہیں،جس پرعدالت نے درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کر دی۔

متعلقہ عنوان :