لاہور ہائیکورٹ نے ٹیکس ایمنسٹی سکیم کو کالعدم قرار دینے کیلئے دائر درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا

جمعرات 19 اکتوبر 2017 18:01

لاہور۔19 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اکتوبر2017ء) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے ٹیکس ایمنسٹی سکیم کو کالعدم قرار دینے کیلئے دائر درخواست پرفریقین کے وکلاء کے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا۔

(جاری ہے)

دوران سماعت وفاقی حکومت کے وکیل نے جواب داخل کراتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ یہ سکیم ان تاجروں کیلئے ہے جنہوں نے پچھلے دس سال سے ٹیکس نہیں جمع کرایا، تاجروں پر معمولی ٹیکس کے نفاذ سے انہیں ٹیکس نیٹ میں لانے کیلئے سکیم متعارف کرائی گئی۔

درخواست گزار کے وکیل شیراز ذکاء نے موقف اختیار کیاکہ ٹیکس ایمنسٹی سکیم جزاء و سزا کے اصولوں کے منافی ہے،ٹیکس چوروں کو عام معافی آئین پاکستان اور ملکی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ عدالت نے فریقین کے وکلاء کے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا۔

متعلقہ عنوان :