سانحہ ماڈل ٹائون، انکوائری رپورٹ منظر عام پر لانے کیخلاف حکومتی اپیل کی سماعت 24 اکتوبرتک ملتوی

جمعرات 19 اکتوبر 2017 18:01

لاہور۔19 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اکتوبر2017ء) لاہور ہائیکورٹ کے فل بینچ نے سانحہ ماڈل ٹائون انکوائری رپورٹ منظر عام پر لانے کے عدالتی حکم کے خلاف حکومتی اپیل کی سماعت چوبیس اکتوبر تک ملتوی کر دی ہے۔ جسٹس عابد عزیز شیخ کی سربراہی میں جسٹس سید شہباز علی رضوی اور جسٹس قاضی محمد امین نے درخواستوں پر سماعت کی۔

(جاری ہے)

دوران سماعت حکومت پنجاب کے وکیل خواجہ حارث احتساب عدالت میں مصروفیت کے باعث پیش نہ ہو سکے، ایڈووکیٹ جنرل پنجاب شکیل الرحمن نے عدالت کو آگاہ کیا کہ خواجہ حارث سپریم کورٹ اور احتساب عدالت میں مصروفیت کے باعث پیش نہیں ہو سکتے،جس پر عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آئندہ سماعت پر خواجہ حارث پیش نہ ہوئے توایڈووکیٹ جنرل پنجاب حکومتی وکیل کے طور پر پیش ہوں، اگر آئندہ سماعت پر ایڈووکیٹ جنرل پنجاب حکومت کی طرف سے دلائل نہیں دیں گے تو اپیل عدم پیروی پر خارج کر دی جائے گی،عدالت نے کیس کی مزید سماعت چوبیس اکتوبر تک ملتوی کر دی۔

متعلقہ عنوان :