نیشنل پارٹی کے رہنما طارق عزیز بادینی نے ساتھیوں سمیت بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی میں شمولیت کا اعلان کر دیا

جمعرات 19 اکتوبر 2017 17:51

نوشکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اکتوبر2017ء) نیشنل پارٹی کے ضلعی رہنما طارق عزیز بادینی نے اپنے ساتھیوں سمیت نیشنل پارٹی سے مستعفی ہوکر بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کر دیا اسموقع پر بی این پی عوامی کے ضلعی صدر میر ایوب بادینی جنرل سیکرٹری ظہور بلوچ اور کارکنوں کی کثیر تعداد موجود تھی طارق عزیزی بادینی نے کہا کہ نیشنل پارٹی دانشوروں کی نہیں بلکہ ٹھیکیداروں اور مفاد پرستوں کی پارٹی ہے جہاں فکری و نظریاتی ورکروں کی کوئی قدر نہیں نیشنل پارٹی برسر اقتدار آکر حقیقی ورکروں کو مکمل نظر انداز کرکے موسمی بٹیروں کو نوازنا شروع کردیا جس کی وجہ سے نظریاتی و سیاسی شعور سے لیس ورکر نیشنل پارٹی کو خیر باد کہنے پر مجبور ہوگئے ہیں اور آنے والے وقت میں نیشنل پارٹی اپنی غلط پالیسیوں کی بدولت محض قصہ پارینہ بن کر رہے گی انہوں نے کہا کہ بی این پی عوامی کی قیادت نے ورکروں کو عزت دے کر ثابت کر دیا کہ بی این پی عوامی بلوچستان کی سب سے بڑی منظم فکری شعوری نظریاتی سیاسی پارٹی ہے بی این پی عوامی کے ضلعی اور مرکزی قیادت نے اپنی حقیقی جد و جہد کے باعث یہ ثابت کر دیا کہ قوم پرستی کا لبادہ اوڈھنے والے اقتدار کے بپجاری بلوچستان کے عوام کے قطعی خیر خواہ نہیں بن سکتے بی این پی عوامی کی صف میں شامل ہوکر پارٹی کے منشور کو گھر گھر پہنچانے کا عہد کرتا ہوں دریں اثنا بی این پی عوامی کے ضلعی آرگنائزر میر ایوب بادینی اور جنرل سیکرٹری ظہور بلوچ نے طارق عزیزی بادینی اور ابکے دوستوں کو بی این پی عوامی میں شامل ہونے پر مبارکباد پیچ کرتے ہوئے کہا کہ طارق عزیزی بادینی اور انکے دوستوں کی پارٹی میں شمولیت دانشمندانہ فیصلہ ہے اس فیصلے سے پارٹی نوشکی میں مزید فعال اور منظم ہوگی ۔

متعلقہ عنوان :