تحفظ ختم نبوتؐ وناموس صحابہؓایمان کاحصہ ہے،علامہ اورنگزیب فاروقی

آئین ختم نبوت ؐمیںترمیم کرنے والوں کے نام اورچہرے سامنے لاکر نشان عبرت بنادیاجائے،صدر اہلسنت والجماعت

جمعرات 19 اکتوبر 2017 17:51

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اکتوبر2017ء)تحفظ ختم نبوتؐ وناموس صحابہؓایمان کاحصہ ہے،اس پرکسی نے ڈاکاڈالنے کی کوشش کی تووہ یادرکھے سیدناصدیق اکبرؓکے نام لیواابھی ذندہ ہیں،ہمیںتحفظ ختم نبوتؐ وناموس صحابہؓاپنی جانوںسے زیادہ عزیزہے،آئین ختم نبوت ؐمیںترمیم کرنیوالوں کے نام اورچہرے سامنے لاکرانہیںاوران کے پس پردہ ہدایت کاروںکوتمام سرکاری عہدوںسے برطرف کرکے نشان عبرت بنادیاجائے،ان خیالات کااظہارصدراہلسنّت والجماعت پاکستان علامہ اورنگزیب فاروقی،ولامہ رب نوازحنفی،علامہ تاج محمدحنفی ودیگرنے لانڈھی معین آبادمیں تحفظ ختم نبوتؐکانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،قائدین اہلسنّت نے کہاکہ ختم نبوت معاملے پرکسی قسم کے لچک کامظاہرہ ہم ایمانی غیرت کے منافی سمجھتے ہیں،انہوںنے ملک کے مختلف علاقوںمیں سکیورٹی اہلکاروں پر حملوں کی شدیدالفاظ میںمذمت کرتے ہوئے کہاکہ حملوںمیں قیمتی انسانی جانوںکا ضیاع انتہائی افسوسناک ہیں،بد امنی پھیلانے والے عناصر قومی سلامتی اور ملکی سا لمیت کیلئے مستقل خطرہ ہیں، بلوچستان اورقبائلی علاقوںمیں موجود شر پسندوں کے تانے بانے ہمارے ازلی دشمن بھارت،ایران ،امریکہ اوراسرائیل سے جاملتے ہیں جودہشت گردوںکومسلسل سپورٹ کررہے ہیں، سکیورٹی ادارے ایسے لوگوںپرکڑی نظررکھیںجوپاکستانی نوجوانوںکوپڑوسی ملک ٹریننگ کیلئے بھیجتے ہیں، اپنے ذاتی مفاد کیلئے ملکی سلامتی دائو پر لگانے والی شخصیات کیخلاف جب تک گھیرا تنگ نہیں کیا جاتا تب تک دہشت گردی کیخلاف جاری جنگ کے مطلوبہ نتائج حاصل نہیں ہو سکتے، دہشت گرد وں کی بزدلانہ کارروائیوں سے بہادر قوم کے عزم و حوصلوں کو پسپا نہیں کیا جا سکتا،پاکستان کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی سازش دراصل پاک چائنا اکنامک کوریڈور کی تکمیل کی راہ میں رکاوٹ پیدا کرنا ہے۔