سندھ میں سہو لتو ں کی فرا ہمی سے آبا د گا ر مطمئن ہیں ،مظفر حسین شاہ

محکمہ خوراک سندھ اور پا سکو کے در میا ن رو ابط کے فرو غ ،سر وس سینٹرز کے تحت سہو لتو ں کی فراہمی کا فیصلہ

جمعرات 19 اکتوبر 2017 17:51

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اکتوبر2017ء) ایوان با لا کی مجلس قا ئمہ برا ئے تحفظ قو می خورا ک و تحقیق کا اجلا س سینیٹر سید مظفر حسین شاہ کی زیر صدا ر ت سندھ سیکریٹریٹ میں منعقد ہوا ۔اجلا س میں سینیٹر حمزہ ،بریگیڈئر جان کینتھ ولیم ،وزیر تحفظ قو می خوارا ک وتحقیق سکندر حیا ت بو سن چیف سیکریٹری سندھ رضوان میمن ،ڈائریکٹر جنر ل پا کستا ن ایگریکلچر ریسرچ کو نسل امجد پر ویز ،مینجنگ ڈائریکٹر پا سکو محمد خا ن خا ور اور دیگر سینئر افسرا ن نے شرکت کی ۔

اجلا س میں سندھ میں پا سکو کیلئے سر کا ر ی زمین کی دستیا بی ،پا سکو کے زیر انتظا م محصلہ گندم کی سندھ میں فرو خت اور محکمہ خو را ک سندھ و پا سکو کے ما بین روابط کے استحکام پر غو ر کیا گیا ۔چیف سیکریٹری رضوان میمن نے اجلا س کو آگا ہ کیا کہ عمر کو ٹ ،سانگھڑ اور نو شہرو فیرو ز میں سر کا ر ی اراضی دستیا ب ہے جبکہ صو بے کے تما م اضلا ع میں سر وس سینٹرز کا م کر رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

اجلا س میں فیصلہ کیا گیا کہ سر وس سینٹر کے ذریعہ پا سکو کو اسکی خدما ت کی انجا م دہی میں سہولتیں فرا ہم کر یں گے ۔اس سلسلے میں پا سکو کے تما م کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز سے روابط کو فرو غ دے گی ۔چیئر مین مجلس قا ئمہ سینیٹر سید مظفر حسین شاہ نے انکشا ف کیا کہ آبا د گا ر سندھ میں فرا ہم کی جا نے والی سہو لتو ں سے مطمئن ہیں ۔چیف سیکریٹری نے با ہمی روابط کے استحکام کے سلسلے میں بھر پو ر تعا ون کا یقین دلا یا ۔

متعلقہ عنوان :