کراچی ،گلشن معمار میں ٹریفک حادثہ 2 افراد جاں بحق

جمعرات 19 اکتوبر 2017 17:51

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اکتوبر2017ء) کراچی کے علاقے گلشن معمار میں ٹریفک حادثے کے نتیجے میں2 افراد جاں بحق ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق گلشن معمار میں تیزرفتار گاڑی نے موٹرسائیکل سواروں کو کچل دیا ۔

(جاری ہے)

ر واقعے کا ذمہ دار ڈرائیور فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، حادثے میں موٹر سائیکل پر سوار دونوں افراد زندگی کی بازی ہار گئے، لاشوں کو ضروری کارروائی کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔