کوئٹہ، بلوچستان میں دہشت گردی کی شدید مذمت کرتے ہیں، ڈاکٹر فوزیہ صدیقی

جمعرات 19 اکتوبر 2017 17:51

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اکتوبر2017ء) ڈاکٹر عافیہ کی ہمشیرہ اور عافیہ موومنٹ کی رہنما ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے کوئٹہ، بلوچستان میں دہشت گردی کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔پاک فوج اور پولیس کا ہر جوان قوم کا قیمتی اثاثہ ہے۔ سیکوریٹی فورسزپر حملے قوم کے لئے ناقابل قبول ہیں۔ عافیہ موومنٹ میڈیا انفارمیشن سیل سے جاری کردہ بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام امن چاہتے ہیں۔

(جاری ہے)

پوری قوم بلوچستان میں دہشت گردی کے خلاف اپنے بلوچ بھائی اور بہنوں سے یکجہتی کا اظہار کرتی ہے۔ ملک بھر کے عوام قیام امن اور پاکستان کی ترقی اور استحکام کیلئے متحدہیں۔ ارباب اقتدار عوام میں احساس محرومی کے خاتمہ کیلئے سنجیدگی سے اقدامات کریں۔ ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے کہا کہ ہم دعا گو ہیں اللہ تعالیٰ پاک فوج اورپولیس کے شہید جوانوں کو جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے۔ زخمیوں کو جلد صحتیابی، شہداء کے لواحقین کو صبر جمیل اور ملک بھر کے عوام کو امن عطا فرمائے۔

متعلقہ عنوان :