کراچی، عارف علوی کے خلاف احتجاج کے دوران ہنگامہ آرائی اور توڑ پھوڑ کیس کی سماعت 31اکتوبر تک ملتوی

جمعرات 19 اکتوبر 2017 17:50

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اکتوبر2017ء) کراچی کی مقامی عدالت نے پی ٹی آئی کے رہنما عارف علوی کے خلاف احتجاج کے دوران ہنگامہ آرائی اور توڑ پھوڑ کیس کی سماعت 31اکتوبر تک ملتوی کردی ہے ۔

(جاری ہے)

پی ٹی آئی کے رہنما عارف علوی کی عدم حاضری کے باعث سماعت ملتوی کی گئی ان کے وکیل ریاض آفندی نے عدالت میں درخواست دائر کی کہ عارف علوی نجی مصروفیات کے باعث پیش نہیں ہوسکتے، تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے ایک روز کی حاضری سے استثنی کی درخواست منظور کرلی عدالت نے سماعت 31 اکتوبر تک ملتوی کردی،ڈاکٹر عارف علوی سمیت دیگر پی ٹی آئی رہنماں کے خلاف تھانہ درخشاں میں مقدمہ درج کیا گیا تھادیگر رہنماں میں محمد اسلم، ادیبہ احسن، خرم شیر زمان، ثمر علی خان اور تین کونسلرز شامل ہیں پی ٹی آئی کی جانب سے 9 اپریل 2017 کو پانی کی قلت کے خلاف احتجاج کیا تھا، عدالت نے 31 اکتوبر کو گواہان بھی پیش کرنے کا حکم دے دیامقدمہ میں ملزمان پر فرد جرم عائد ہو چکی ہے۔