لسبیلہ ڈیم سٹی حفاظتی بند کے 4 کروڑ 27 لاکھ کے منصوبے میں بڑے پیمانے پر خردبرد

ٹھیکیدار اور کنسلٹنٹ ضمانت خارج ہونے پر گرفتار، مزید گرفتاریاں متوقع

جمعرات 19 اکتوبر 2017 17:50

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اکتوبر2017ء) ضلع لسبیلہ ڈام سٹی حفاظتی بند کے 4 کروڑ 27 لاکھ کے منصوبے میں بڑے پیمانے پر خردبرد کیس میں پیش رفت ، نیب بلوچستان نے ٹھیکیدار آغا فیصل اور کنسلٹنٹ احمد پٹھان کی سپریم کورٹ سے ضمانت کی درخواست خارج ہونے پر گرفتار کر لیاجبکہ حفاظتی بند کے منصوبے میں ملوث دیگر اہم ملزمان کو بھی جلد گرفتار کیا جائیگا۔

(جاری ہے)

نیب بوچستان کے تفتیشی افسر ڈپٹی ڈائر یکٹر محمد زکریا نورزئی نے بوچستان کے ضلع لسبیلہ میں 4 کروڑ 27 لاکھ کی لاگت سے بننے والے ڈام سٹی حفاظتی بند میں مبینہ کرپشن کی تحقیقات مکمل کرتے ہوئے سابق ڈائر یکٹر جنرل بلوچستان کوسٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی اعظم پٹھان 7 افراد کے خلاف ریفرنس احتساب عدالت میں جمع کروایا جس پر ملزمان ٹھیکیدار آغا فیصل اور کنسلٹنٹ احمد پٹھان نے ضمانت کے لئے سپریم کورٹ میں درخواست جمع کروائی تفیشی افسر زکریا نورزئی کے جانب سے بنائے گئے ریفرنس ، ثبوت اور گواہان کی روشنی میں سپریم کورٹ نے ملزمان کی درخوست خارج کر دی ، جس پر نیب نے دونوں ملزمان کو حراست میں لے کر نیب جیل منتقل کر دیا۔ کیس میں مزید گرفتاریاں متوقع ہیں۔

متعلقہ عنوان :