کھیلوںکے فرو غ کے ذ ر یعے نو جوا نوں کو جسما نی و ذ ہنی طو ر پر تندرست رکھنے کے لئے حکو مت پنجاب سپو ر ٹس سیکٹر پر خصو صی تو جہ دے ر ہی ہے،سیکر ٹر ی سپو ر ٹس پنجاب

جمعرات 19 اکتوبر 2017 17:42

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اکتوبر2017ء) سیکرٹری سپورٹس پنجاب محمد عا مر جا ن نے کہاہے کہ کھیلوںکے فرو غ کے ذ ر یعے نو جوا نوں کو جسما نی و ذ ہنی طو ر پر تندرست رکھنے کے لئے حکو مت پنجاب سپو ر ٹس سیکٹر پر خصو صی تو جہ دے ر ہی ہے ۔ اس سلسلے میں میںسپو ر ٹس سیکٹر کے سالا نہ تر قیا تی پر وگر ام2017-18 میں را ولپنڈ ی ڈ و یژن میں991.190 ملین ما لیت کی18مختلف اسکیمز شامل ہیں۔

نیز جا ری شد ہ اسکیمو ں میں سے پنجاب کے مختلف پا ر کس میں ای لا ئبر یر یز کے قیا م کے تحت نو ا ز شر یف پا رک را ولپنڈی میں ای لا ئبر یر ی پر و جیکٹ کو25 اکتو بر تک مکمل کر کے آ ٹی ڈیپا رنمنٹ کے حو الے کیا جا ئے اور بقیہ سپو ر ٹس پر و جیکٹ کی جلد از جلد تکمیل کو یقینی بنا یا جا ئے۔ان خیا لا ت کا اظہا ر انہو ں نے آج کمشنرآفس را ولپنڈی میںڈو یژ نل سپو ر ٹس کمیٹی اجلاس کے شر کا ء سے خطا ب کے دوران کیا۔

(جاری ہے)

اجلا س میںڈا ئر یکٹر سپو رٹس شیخ محمد انیس، ناصر ملک اسسٹنٹ ڈا ئر یکٹر پلا ننگ، ملک وقار حسین ڈو یژ نل سپو رٹس آفیسر، عبد الو حید با بر ڈ سٹر کٹ سپو ر ٹس آفیسر را ولپنڈی،مظہر شاہ ڈ سٹر کٹ سپو رٹس آفیسر جہلم، و حید احمد ڈ سٹر کٹ سپو ر ٹس آفیسر چکو ال، را ئو طا ہر اکر م ایکسین بلڈ نگ را ولپنڈی اور د یگر متعلقہ افسران کی بڑ ی تعداد نے شرکت کی۔

شر کا ء اجلاس سے خطاب کر تے ہو ئے سیکر ٹر ی سپو ر ٹس محمد عا مر جا ن نے مز ید کہا کہ صحت مند جسم ہی صحت مند د ما غ کا ضا من ہو تا ہے اور جسما نی صحت کے لئے کھیلوں کا فر وغ انتہا ئی ضر وری ہے۔ اس سلسلے میں سپو ر ٹس ڈ یپا ر نمنٹ کھیلو ں کے فر وغ او ر نو جو انوں کو مثبت سر گر میوں میں مشغو ل ر کھنے کے لئے کر کٹ و ٖفٹ با ل اور د یگر سپو ر ٹس گرا ئونڈ تعمیر کر کے انہیںسپو رٹس کی طر ف را غب کرتے ہو ئے ان میں صحت مندا نہ مقا بلے کی فضا ء کو پروان چڑ ھارہا ہے۔

اجلا س سے خطا ب کر تے ہو ئے ڈ ا ئر یکٹر سپو ر ٹس شیخ محمد انیس نے ہد ایت کی کہ را ولپنڈی ڈ و یژ ن میں جا ری سپو ر ٹس پر اجیکٹ جس شہنا ز شیخ ہا کی سٹیڈ یم مسلم ہا ئر سیکنڈر ی سکو ل سید پو ر رو ڈ میں اسٹرو ٹرف بچھا نا اور ای لا ئبر یر ی کو جلد از جلد مکمل کیا جا ئے۔اس مو قع پر ڈسٹر کٹ سپو ر ٹس آفیسر و حید با بر نے بر یفنگ د یتے ہو ئے بتا یا کہ را ولپنڈی کے جا ری شد ہ پر ا جیکٹس میں ای لا ئبر یری اور شہنا ز شیخ ہا کی سٹیڈ یم پر کا م جا ری ہے، اسی طر ح ضلع اٹک میںجمنا ز یم، ای لا ئبر یر ی، سپو ر ٹس کمپلیکس خضر و اور سپو ر ٹس کمپلیکس حسن ابدا ل پر اور جہلم میں بھی جمنا ز یم پر کا م جا ری ہے جنہیں جلد از جلد مکمل کر لیا جا ئے گا ۔

انہوں نے کہا کہ کا م کے معیا ر اور رفتا ر کو یقینی بنا نے کے لئے ما نیٹر نگ کے عمل کو تیز کیا گیا ہے تا کہ جلد از جلد ان عو امی تفر یح کے منصو بو ں کو مکمل کر کے انہیں فعا ل کیا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :