میڈ یکل انٹری ٹیسٹ میں شفا فیت کے لئے تمام تر اقدا مات اٹھائے جائیں تاکہ قابل طلباء وطالبات کے مستقبل کو محفو ظ کیا جا سکے، کمشنر را ولپنڈی طلعت محمو د گو ندل

جمعرات 19 اکتوبر 2017 17:42

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اکتوبر2017ء) کمشنر را ولپنڈی طلعت محمو د گو ندل اور ڈی سی اٹک را نا اکبر حیا ت نے 29 اکتو بر کو ہو نے و الے میڈ یکل انٹری ٹیسٹ کیلئے کئے جا نے والے انتطامات کا جائزہ لیتے ہو ئے ہد ایت کی ہے کہ انٹری ٹیسٹ میں شفا فیت کو یقینی بنا نے کے لئے تمام تر اقدا مات اٹھا ئے جا ئیںتا کہ قا بل طلبا ء و طا لبات کے مستقبل کو محفو ظ کیا جا سکے۔

اس سلسلے میں میرٹ کو مد نظر ر کھتے ہو ئے امتحا نی مو اد کی سیکو رٹی کے تمام تر انتطا مات کے ساتھ ساتھ امید وا روں کی سکیو رٹی و تحفظ اور آسا نی کے لئے ضرو ری اقدامات اپنا ئے جا ئیں تا کہ پر سکو ن ما حو ل میں انٹر ی ٹیسٹ کا انعقا د یقینی بنا یا جا سکے۔ان خیا لا ت کا اظہا ر انہو ں نے آج کمشنرآفس را ولپنڈی میںانٹری ٹیسٹ تیا ر یوںکے حو الے سے منعقد ہ جا ئز ہ اجلا س کے شر کا ء سے خطا ب کے دوران کیا۔

(جاری ہے)

اجلا س میںایڈ یشنل ڈ پٹی کمشنر طا ر ق سلا م ، ڈا ئر یکٹر کا لجز ملک اصغر، ڈا کٹر ضیا ء اللہ ڈسٹر کٹ ہیلتھ آفیسر، یو نیو ر سٹی آف ہیلتھ سا ئنسز سے جعفر مقتی اقبال ، سب رجسٹرا ر احمد حسن را نجھا، خا لد جا و یدگو را ئیہ سی او میو نسپل کا رپو ریشن ، کا لجز سربر اہان اور د یگرمتعلقہ سر کا ری محکمو ںکے سر بر اہا ن کی بڑ ی تعداد نے شرکت کی۔اس مو قع پر طلعت محمو د گو ند ل کمشنر را ولپنڈی نے مز ید ہد ایا ت جا ری کر تے ہو ئے کہا کہ امتحا نی سینٹر میں سی سی ٹی وی کیمر ہ اوروا ک تھر و گیٹ نصب کر کے فیمیل طا لبا ت کی چیکنگ کے لئے لیڈ ی پو لیس تعینات کی جا ئیں نیز طلباء و امتحا نی عملہ سب کے لئے امتحا نی سینٹر میں مو با ئل فو ن لا نے پر پا بند ی ہو گی۔

انہوں نے کا لج سر برا ہان کو ہد ایت کی کہ امید واروں کے لئے د ستی کر سیو ں کی مناسب تعداد کی فرا ہمی یقینی بنا ئیں کیو نکہ کلپ بو رڈ امتحانی سینٹر میں لا نا منع ہے ۔ آئی ای ایس کو کو اس مو قع پر ہد ایا ت جا ری کر تے ہو ئے طلعت محمو دگو ند ل نے کہا کہ ٹیسٹ کے دوران بجلی کی لگا تا ر فراہمی کو یقینی بنائیںاوراسکے ساتھ ساتھ ہر امتحا نی سینٹر کے پا س فر سٹ ایڈ ایمبو لینس اور فا ئر برگیڈ گا ڑی اور اس کے علا وہ ٹر یفک پو لیس آفیسر ٹر یفک کو رو اں دواں ر کھنے کے لئے ہمہ و قت مو جود رہے۔

طلعت محمو د گو ند ل نے مز ید کہا کہ ان سب اقدامات کا مقصد یہ ہے کہ انٹر ی ٹیسٹ کو شفا ف طر یقے سے انجا م د ے کر میر ٹ پرطلبا و طا لبا ت کو چناجا سکے تا کہ کو ئی بھی حقد ار طا لب علم محکما نہ غلطی کی و جہ سے اپنے حق سے محر وم نہ رہ پا ئے۔