ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن کی زیر صدارت اجلاس ، خیرپور سرکل میں جاری کیسز اور انکوائریز بارے اہم فیصلے

جمعرات 19 اکتوبر 2017 17:42

سکھر۔19اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اکتوبر2017ء) ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سکھر ڈویژن محمد علی وسان کی زیر صدارت ان کے آفس میں ایک اجلاس ہوا، اجلاس میں اینٹی کرپشن سرکل آفس خیرپور میں جاری کرپشن کیسز اور انکوائریز کے سلسلے میں اہم فیصلے کئے گئے ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن محمد علی وسان نے سرکل آفیسر خیرپورمختیار حسین لاشاری اور دیگر سب سرکل افسران کو ہدایت کی کہ ضلع خیرپور میں جاری کرپشن کیسز کو جلد نمٹانے کے لیے کوششیں تیز کی جائیں اور انکوائریز میں کسی سے بھی ناانصافی نہ ہونی چاہیے ۔

انہوں نے ہدایت کی کہ اینٹی کرپشن کی کارکردگی بہتر بنانے کے لیے عوامی شکایات پر جلد ایکشن لیا جائے اور ان کا ازالہ کیا جائے ۔ اجلاس میں سرکل آفیسر اینٹی کرپشن خیرپور مختیار حسین لاشاری ، سب سرکل آفیسر ٹھری میرواہ جنسار علی سومری ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر عبدالقادر سومرو ، حمز علی سہتو، ریڈر سید سلیم عباس شاہ اور دیگر نے بھی شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :