دیوالی کے موقع پر الخدمت فائونڈیشن کی جانب سے سندھ بھرمیں تحائف تقسیم کرنے کی خصوصی تقریبات کا اہتمام

جمعرات 19 اکتوبر 2017 17:42

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اکتوبر2017ء) الخدمت فائونڈیشن نے اخوت کے تعاون سے ہندوؤں کے مذہبی تہوار دیوالی کے موقع پر 250 مستحق ہندو خاندانوں میں ملبوسات، 400 لحاف، 6 مندروں میں واٹر چلرز، ڈسپنسرز اور دیگر تحائف تقسیم کئے۔

(جاری ہے)

جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق دیوالی کے موقع پر الخدمت فائونڈیشن کی جانب سے سندھ بھرمیں تحائف تقسیم کرنے کی خصوصی تقریبات اور ظہرانے و عشائیے کا اہتمام کیا گیا جس میں الخدمت فائونڈیشن کے سینئرنائب صدر سید احسان اللہ وقاص، الخدمت اقلیتی امور کے منیجر ڈاکٹر شنکر لال اور الخدمت کے ذمہ داران سمیت ہندوبرادری کے معززین نے شرکت کی۔

ہندو خاندانوں میں دیوالی کے تحائف تقسیم کی موقع پر الخدمت فائونڈیشن کے سینئر نائب صدر سید احسان اللہ وقاص نے کہا کہ الخدمت فائونڈیشن ملک بھر میں بلاتفریق رنگ و نسل اور مذہب خدمات سر انجام دے رہی ہے، الخدمت فائونڈیشن اخوت کے تعاون سے ہر سال دیوالی کے موقع پر مستحق اور نادار ہندئو خاندانوں میں تحائف کی تقسیم کا اہتمام کرتی ہے۔

متعلقہ عنوان :