چیف ایگزیکٹیو آفیسر، کراچی ٹولز، ڈائیز اور مولڈز سینٹر کراچی بطور ممبر مقرر

جمعرات 19 اکتوبر 2017 17:42

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اکتوبر2017ء) گورنر سندھ / چانسلر محمد زبیر نے این ای ڈی یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کراچی کی سینڈیکیٹ میں منسلکہ کالج کے پرنسپل کی کیٹگری میں چیف ایگزیکٹیو آفیسر، کراچی ٹولز، ڈائیز اور مولڈز سینٹر کراچی کو بطور ممبر مقرر کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

گورنر ہائوس سے جمعرات کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ان کی تقرری کی مدت تین برس ہو گی۔

متعلقہ عنوان :