جوڈیشل مجسٹریٹ غربی نے 18 بھارتی ماہی گیروں کو جیل بھیج دیا

جمعرات 19 اکتوبر 2017 17:42

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اکتوبر2017ء) جوڈیشل مجسٹریٹ غربی نے 18 بھارتی ماہی گیروں کو جیل بھیج دیا ہے۔

(جاری ہے)

جمعرات کوتھانہ ڈاکس نے بھارتی ماہی گیروں کو عدالت میں پیش کیا،جنہیںگزشتہ روز میری ٹایم سیکیورٹی ایجنسی نے گرفتار کیا تھا بھارتی ماہی گیروں نے پاکستان کی سمندری حدود میں غیرقانونی طور پر داخل ہوئے تھے میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی نے ملزمان کو غیرقانونی طور پر مچھلیوں کا شکار کرتے ہوئے گرفتار کیا تھا،ملزمان کے خلاف فارن ایکٹ کے تحت مقدمات درج کیے اور تھانہ ڈاکس کے حوالے کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :