کراچی، سلیم شہزاد کیخلاف اغوا، اقدام قتل، اور بلوے کے مقدمات کی سماعت 31 اکتوبر تک ملتوی

جمعرات 19 اکتوبر 2017 17:42

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اکتوبر2017ء) کراچی کی مقامی عدالت نے ایم کیوایم کے سابق رہنما سلیم شہزاد کے خلاف اغوا، اقدام قتل، اور بلوے کے مقدمات کی سماعت 31 اکتوبر تک ملتوی کردی ہے۔

(جاری ہے)

جمعرات کومقامی عدالت میں سلیم شہزاد کے خلاف تھانہ لانڈھی کے ایک مقدمہ کی سماعت کی سماعت ہوئی۔وقت کی کمی کے باعث مقدمہ میں نامزد گواہ کا بیان قلمبند نہ ہو سکا۔عدالت نے سماعت21 اکتوبر تک ملتوی کردی ۔سلیم شہزاد کے خلاف ابھی تک 3 گواہان کے بیانات قلمبند ہو چکے ہیں،سلیم شہزاد کے خلاف 4 مقدمات سیشن عدالتوں میں زیر سماعت ہیں۔

متعلقہ عنوان :