کراچی، عدالت نے سرکلر ریلوے کی زمین سے متعلق کیس کی سماعت 20نومبر تک ملتوی کردی

جمعرات 19 اکتوبر 2017 17:42

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اکتوبر2017ء) کراچی کی مقامی عدالت نے سرکلر ریلوے کی زمیں سے متعلق کیس کی سماعت 20نومبر تک ملتوی کردی۔جمعرات کو سٹی کورٹ میں سرکلر ریلوے ٹریک کے راستے میں آنے والی زمیں سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی ۔

(جاری ہے)

جہاں پاکستان ریلوے کی جانب سے تحریری جواب جمع نہ کرایا جا سکا،جس پر عدالت نے ریلوے حکام کو 20نومبر تک جواب جمع کرانے کا حکم دے دیا۔

ریلوے حکام کاکہنا ہے کہ کراچی سرکلر ریلوے پراجیکٹ کے لیے اضافی زمین درکار ہے، متاثرین نے اپنی درخواست میں کہا تھا کہ 2009 اور 2013 میں ریلوے کی جانب سے سروے ہوا تھا، سروے کے بعد یہ طے پایا تھا کہ ہماری آباد کاری جمعہ گوٹھ میں کی جائے گی، سید محمد علی شاہ اور حاجی صلاح الدین سمیت 20افراد نے سینیر سول جج کی عدالت میں درخواست دائر کر رکھی ہے۔

متعلقہ عنوان :