ڈاکٹر عاصم حسین کے خلاف 462 ارب روپے کرپشن ریفرنس کی سماعت 27اکتوبر تک ملتوی

جمعرات 19 اکتوبر 2017 17:41

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اکتوبر2017ء) احتساب عدالت نے ڈاکٹر عاصم حسین کے خلاف 462 ارب روپے کرپشن ریفرنس کی سماعت وکیل صفائی کی درخواست پر 27 اکتوبر تک ملتوی کردی۔ جمعرات کو کراچی کی احتساب عدالت کے روبرو ڈاکٹر عاصم کے خلاف چار سو باسٹھ ارب روپے کرپشن ریفرنس کی سماعت ہوئی۔ڈاکٹر عاصم کے خلاف نیب کا گواہ یو بی ایل کا گواہ عدالت میں پیش ہوا۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر عاصم کے وکیل عامر نقوی نے کہا کہ کچھ دستاویزات آنے ہیں اور تو اگلی تاریخ دی جائے۔ ڈاکٹر عاصم کی جانب سے حاضری سے استثنی کی درخواست دائر کی گئی۔ درخواست میں کہا گیا کہ ڈاکٹر عاصم ہائرایجوکیشن کمیشن کے اجلاس میں شرکت کے لیے اسلام آباد میں ہیں۔ ڈاکٹر عاصم پیش نہیں ہوسکتے حاضری سے استثنی دیا جائے۔ عدالت نے ڈاکٹر عاصم کی درخواست منظور کرتے ہوئے سماعت 27 اکتوبر تک ملتوی کردی۔