منہاج قاضی کے خلاف زمینوں پر قبضے پر گواہ کا بیان قلمبند،سماعت 7نومبر تک ملتوی

جمعرات 19 اکتوبر 2017 17:41

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اکتوبر2017ء) احتساب عدالت نے چائنا کٹنگ اور زمینوں پر قبضے اور عوام سے 32 کروڑ فراڈ کیس میں منہاج قاضی کے خلاف گواہ کا بیان قلمبند کرتے ہوئے سماعت 7 نومبر تک ملتوی کردی۔ کراچی کی احتساب عدالت کے روبرو چائنا کٹنگ اور زمینوں پر قبضے اور عوام سے 32 کروڑ فراڈ کیس کی سماعت ہوئی۔ ملزم منہاج قاضی ودیگر کے خلاف گواہ شاہین اختر نے عدالت میں اپنا بیان قلمبند کرادیا۔

(جاری ہے)

منہاج قاضی کی پلی بارگننگ کی رپورٹ پیش نہ کرنے پر عدالت برہم ہوگئی۔ پراسیکیوٹر نے کہا کہ ملزم نے پلی بارگننگ کے حوالے قانونی کارروائی پوری نہیں کی۔ عدالت نے آخری مہلت دیتے ہوئے سماعت 7 نومبر ملتوی کردی۔ ملزم کے خلاف زمینوں پر قبضہ, چائنا کٹنگ اور شہریوں سے فراڈ کا ریفرنس درج ہے۔ ریفرنس میں شامل ملزمان میں منہاج قاضی کے علاوہ شعیب نعیم، سہیل الیاس و دیگر شامل ہیں۔ ملزمان پر شہریوں کے ساتھ 32 کروڑ روپے کے فراڈ کا الزام ہے۔ ملزمان نے بنگلوز کی اسکیم متعارف کراِئی لیکن الاٹیز کو قبضہ نہ دیا۔

متعلقہ عنوان :