کراچی، غیر قانونی زمین الاٹمنٹ کیس ،محکمہ ریونیو کے افسر سمیت تین ملزمان کی ضمانت خارج

ملزمان کو جیل بھیجا جائے،غیرقانونی الاٹمنٹ کے متاثر کن شواہد موجود ہیں، عدالت کے ریمارکس

جمعرات 19 اکتوبر 2017 17:41

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اکتوبر2017ء) سندھ ہائی کورٹ نے پاکستان پوسٹ آفس کے نام پر غیر قانونی زمینیں الاٹ کرنے الزام میں محکمہ ریوینو کے افسر ضمیر احمد، ٹریزرار سوسائیٹی یونس بلوچ اور بلڈر حاجی اسماعیل کی ضمانت خارج کردی۔ ملزموں کو جیل بھیجنے کا حکم دیدیا۔ جمعرات کو پاکستان پوسٹ آفس کوآپریٹو سوسائٹی کے نام پر زمینوں کی غیر قانونی الاٹمنٹ میں ملزموں کی درخواست ضمانت پر سماعت دورکنی بینچ نے کی۔

(جاری ہے)

عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے محکمہ بورڈ آف ریونیو کے افسر ضمیر احمد،ٹریزار سوساٹی یونس بلوچ اور بلڈر حاجی اسماعیل کی درخواست ضمانت خارج کردی۔ نیب افسران کو عدالت نے حکم دیا کہ ملزموں کو گرفتار کرکے جیل بھیجا جائے۔ عدالت نے ریماکس دیتے ہوئے کہا کہ ملزموں کے خلاف پلاٹوں کی غیر قانونی الاٹمنٹ کے متاثر کن شواہد پیش کیے گئے۔ شواہد کی روشنی میں ملزموں کی ضمانت میں توثیق نہیں کی جاسکتی۔ نیب کے مطابق محکمہ بورڈ آف ریونیو کے افسر کی ملی بھگت سے سوسائٹی کے نام پر پلاٹوں کی غیر قانونی الاٹمنٹ کی گئی۔ غیر قانونی الاٹمنٹ پر ملزموں کے خلاف ریفرنس دائر ہوچکا ہے۔

متعلقہ عنوان :