گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ معروف کا صحافی سلمان غنی کے بہنوئی ڈاکٹر ساجد بشیر کی وفات پر اظہار تعزیت

جمعرات 19 اکتوبر 2017 17:41

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اکتوبر2017ء) گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ معروف صحافی ، تجزیہ نگار اور ایگزیکٹو گروپ ایڈیٹر دنیانیوز سلمان غنی کے بہنوئی ڈاکٹر ساجد بشیر کی وفات پر اظہار تعزیت کے لئے ان کی رہائش گاہ 559-Jجوہر ٹائون گئے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر گورنر پنجاب نے مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی ۔انہوں نے دُعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور لواحقین کو یہ صدمہ صبر و استقامت کے ساتھ برداشت کرنے کا حوصلہ دے۔