وزیراعلیٰ کاتحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال رائیونڈ میں حاملہ خاتون کو داخلہ نہ دینے پر سخت ایکشن

ایم ایس ڈاکٹر عامر مفتی معطل ، کنسلٹنٹ گائنا کالوجسٹ ڈاکٹر عاصمہ سرور کو عہدے سے ہٹا کر معطل کردیاگیا لیڈی ہیلتھ ویزیٹر برطرف ، معطل ایم ایس اورمعطل گائنا کالوجسٹ کیخلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی ہوگی غریب حاملہ خاتون کو علاج فراہم نہ کر کے ظلم کیاگیا،ذمہ داروں کو فرائض سے غفلت پر جواب دینا پڑیگا‘شہبازشریف

جمعرات 19 اکتوبر 2017 17:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اکتوبر2017ء) وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال رائیونڈ میں حاملہ خاتون کو داخلہ نہ دینے اورعلاج معالجہ فراہم نہ کرنے پر سخت ایکشن لیا ہے ۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ کی ہدایت پر ایم ایس تحصیل ہیڈ کوارٹرہسپتال ڈاکٹر عامر مفتی کو معطل کردیا گیاجبکہ کنسلٹنٹ گائنا کالوجسٹ ڈاکٹر عاصمہ سرور کو بھی عہدے سے ہٹا کر معطل کردیاگیاہے۔لیڈی ہیلتھ ویزیٹر سمیرا رمضان کو ملازمت سے برطرف کردیا گیا۔ معطل ایم ایس اورمعطل گائنا کالوجسٹ کے خلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی ہوگی۔وزیراعلیٰ شہباز شریف نے کہا کہ غریب حاملہ خاتون کو علاج معالجہ فراہم نہ کر کے ظلم کیاگیااورذمہ داروں کو فرائض سے غفلت پر جواب دینا پڑے گا۔

متعلقہ عنوان :