لاہور اورپنجاب کی ترقی دیکھ کر یوں لگا کہ ہم اندھیروں سے نکل کر روشنی میں آگئے ہیں

بلوچستان ریذیڈنشل خضدارکالج کے پروفیسر مطیع الرحمان کی وزیراعلیٰ شہبازشریف سے گفتگو

جمعرات 19 اکتوبر 2017 17:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اکتوبر2017ء) وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف کی قیادت میں پنجاب حکومت نے لاہور اورصوبے کی ترقی کیلئے بے مثال اقدامات کیے ہیں۔ہمارے کالج کے طلباء اورہم نے پنجاب کی ترقی کا عملی مشاہدہ کیا ہے ۔بلوچستان سے پنجاب آکر ہمیں یوں لگا کہ جیسے ہم اندھیروں سے نکل کرروشنی میں آگئے ہیں۔ہماری آنکھیں خیرہ اوردل حیران ہیں۔

ان خیالات کا اظہاربلوچستان ریذیڈنشل کالج خضدار کے پروفیسر مطیع الرحمان نے وزیراعلیٰ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوںنے کہا کہ لا ہور کی ترقی اورتعلیمی میدان میں پنجاب حکومت کے شاندار اقدامات دیکھ کر بہت خوشی ہوئی ہے ۔انہوںنے کہا کہ پنجاب کی حکومت نے ہماری بڑی مہمان نوازی کی ہے جس پر ہم بے حد ممنون ہیں۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے طلباء سے کھل کرہر موضوع پر گفتگو کی اوران کے سوالات کے جوابات دیئے۔

وزیراعلیٰ نے ملک کی ترقی وخوشحالی کی راہ میں حائل رکاوٹوں کی وجوہات کا مدلل انداز میں ذکر کیا اورپاکستان کی ترقی کے لئے محنت ،دیانت اورامانت کے اصولوں کو اپنانے پر زوردیا۔ان کا کہنا تھا کہ امید کا دامن ہاتھ سے نہیںچھوڑنا چاہیے۔ہم وطن عزیز کو عظیم ملک بنانے کے لئے پر امید ہیں۔وزیراعلیٰ نے اس موقع پر علامہ اقبال ؒکے ’’جواب شکوہ ‘‘کا یہ شعر پڑھا۔

کس قدر تم پر گراں صبح کی بیداری ہے ہم سے کب پیار ہی! ہاں نیند تمہیں پیاری ہے وزیراعلیٰ نے اپنی گفتگو میں علامہ اقبالؒ کے یہ اشعار بھی پڑھے۔ تمنا آبرو کی ہے اگر گلزار ہستی میں،تو کانٹوں میں الجھ کر زندگی کرنے کی خو کر لے نہیں یہ شان خود داری چمن سے توڑ کر تجھ کو،کوئی دستار میں رکھ لے کوئی زیب گلو کر لے وزیراعلیٰ نے خضدار کالج کے پروفیسر شہزادہ سلیم کی جانب سے پنجاب حکومت کے بلوچستان کیلئے اٹھائے گئے اقدامات کو ویب سائٹ پر جاری کرنے کے مطالبے پر کہا کہ یہ آپ کی اچھی تجویز ہے اوراس پر عمل ہوگا۔وزیراعلیٰ نے ہلکے پھلکے انداز میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ مغلیہ دور کے نہیں بلکہ دورحاضر کے شہزادہ سلیم ہیں۔جس پر تمام شرکاء مسکرادیئے۔

متعلقہ عنوان :