مسکراہٹوں کے بادشاہ اسٹیج ڈرامہ کے اداکار جاوید کوڈو ہسپتال داخل

جمعرات 19 اکتوبر 2017 17:39

مسکراہٹوں کے بادشاہ اسٹیج ڈرامہ کے اداکار جاوید کوڈو ہسپتال داخل
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔19اکتوبر2017ء):سٹیج ڈرامہ کے ادا کار جاوید کوڈو جنرل ہسپتال کے سرجیکل وارڈ میں سسکیاں لینے لگے ،ڈاکٹر انتظامیہ نے آئی سی یو وارڈ سے عام وارڈ میں بھیج دیا جہاں نہ اے سی اور نہ ہی پنکھا ہے ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق جاوید کوڈو کے بیٹے طیب نے بتایا کہ صبح 4بجے ان کے والد کا اپریشن کیا گیا تھا ،کل سے ہسپتال میں خوار ہو رہے ہیں کوئی بھی ان کی بات سنسنے کو تیار نہیں ہے ۔صوبائی وزیر صحت خو اجہ سلمان نے نوٹس لیتے ہوئے کہا ہے کہ جاوید کوڈو کے علاج میں کوئی کو تاہی نہیں کی جائے گی ۔ایم ایس کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ کوڈو کی تمام طبی امداد سرکاری طور پر کی جائے ۔