وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی قندھار میں افغان سکیورٹی اہلکاروں پر حملے کی مذمت

جمعرات 19 اکتوبر 2017 17:30

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اکتوبر2017ء) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے قندھار میں افغان سکیورٹی اہلکاروں پر ہونے والے دہشت گردوں کے حملہ کی سخت مذمت کی ہے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو وزیراعظم آفس پریس ونگ سے جاری تعزیتی بیان میں وزیراعظم محمد شاہد خاقان عباسی نے دہشت گردی کے اس واقعہ میں انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان خود دہشت گردی کا شکار ہے، ہم دہشت گردی کی کسی بھی قسم کی مذمت کرتے ہیں۔