سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے قانون نے آرٹیکل 63میں ترمیم کے بل کی منظوری دیدی

چیئرمین قائمہ کمیٹی جاوید عباسی کی فرحت اللہ بابرکے بل کی حمایت، آرٹیکل مکمل ختم کروا کے اپنی گردن نہیں کٹوانا چاہتا،پارٹی پالیسی کے برعکس بل پرووٹ دینے کی قدغن ختم ہونی چاہیے،سینیٹرفرحت اللہ بابرکی ترمیم

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 19 اکتوبر 2017 17:27

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے قانون نے آرٹیکل 63میں ترمیم کے بل کی منظوری ..
اسلام آباد(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔19اکتوبر2017ء ) : سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے قانون نے آئین آرٹیکل 63میں ترمیم کے بل کی منظوری دے دی،چیئرمین قائمہ کمیٹی جاوید عباسی نے بھی فرحت اللہ بابرکے بل کی حمایت کردی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف کا اجلاس ہوا، جس میں قائمہ کمیٹی نے آئین آرٹیکل 63میں ترمیم کے بل کی منظوری دے دی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں پیپلزپارٹی کے سینیٹرفرحت اللہ بابرنے ترمیم پیش کی ہے کہ پارٹی پالیسی کے برعکس آئینی ترمیم کے بل پرووٹ دینے کی قدغن ختم ہونی چاہیے۔اسی طرح کسی بھی رکن کواپنے ضمیرکے مطابق آئین میں ترمیم کے بل پرووٹ دینے کاحق ہوناچاہیے۔ترمیمی بل کے مطابق آرٹیکل 63میں منی بل پرپارٹی پالیسی کے برعکس ووٹ دینے پرنااہلی کی شق برقراررہنی چاہیے۔فرحت اللہ بابرنے کہاکہ آرٹیکل 63مکمل ختم کرواکے اپنی گردن نہیں کٹواناچاہتا۔

متعلقہ عنوان :