ْسیکرٹری وزارتِ انسداد منشیات کا اے این ایف ہیڈکوارٹر کا دورہ، اعلی افسران نے استقبال کیا
منشیات سمگلنگ کی روک تھام کیلئے کی جانیوالی کاوشوں ، پیشہ ورانہ کامیابیوں،منشیات کی موجودہ صورتحال،منشیات سمگلنگ کے سلسلے میں درپیش مسائل اور نشہ آور ادویات وممنوعہ کیمیائی موادکی سمگلنگ سے متعلق امور پر بریفنگ دی گئی
جمعرات 19 اکتوبر 2017 17:12
(جاری ہے)
انہیں بتایا گیا کہ اے این ایف منشیات کے عادی افراد کو مفت علاج کی سہولیات فراہم کرنے والے بحالی مراکز چلانے کے علاوہ منشیات کے خلاف عوامی شعور بیدار کرنے کے لئے آگاہی سرگرمیاں بھی جاری رکھے ہو ئے ہے ۔
سیکرٹری کوبتایاگیاکہ سال 2017کے دوران اے این ایف نے منشیات کی اسمگلنگ کے 944مقدمات درج کئے، منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث 1067ملزمان کو گرفتار کیا،جبکہ 97693 کلوگرام چرس، 31803کلوگرام افیون، 26664 کلوگرام ہیروئن ، 368 کلوگرام کوکین، 1896 کلوگرام مصنوعی طریقہ سے تیار کی گئی منشیات ،89 کلوگرام نشہ آور ادویات اور56007 کلو گرام ممنوعہ کیمیائی موادبرآمدکیا۔مزیدبرآں رواں سال کے دوران اے این ایف کی جانب سے منشیات کی طلب میں کمی لانے کی غرض سے ملک بھر میں 230 آگاہی سرگرمیاں عمل میں لائی گئیں ،جبکہ اسلام آباد، کراچی اور کوئٹہ میں واقع منشیات کے عادی افراد کے علاج و بحالی کے مراکز میں 573 افراد کو مفت علاج کی سہولیات فراہم کی گئیں۔علاوہ ازیں، سیکرٹری کو کراچی میں منشیات کی عادی خواتین وبچوں کے علاج و بحالی کی غرض سے تعمیر شدہ خصوصی وارڈ، پشاور میںصوبائی حکومت کی معاونت سے تعمیرشدہ منشیات کے عادی افراد کے علاج و بحالی کے مرکزاورسکھر میں منشیات کے عادی افرادکی بحالی کی غرض سے قائم کئے جانے والے مرکز کے بارے میں بھی بتایا گیا۔ سیکرٹری وزارتِ انسدادِ منشیات کو محکمے کی پیشہ ورانہ ضروریات بشمول افرادی قوت میں اضافے ، تنظیمی ڈھانچے میں بہتری،تھانوں کی تعداد میں اضافے ،جدید ترین ٹیکنالوجی کے حصول اور منشیات کے عادی افراد کے علاج و بحالی کے نئے مراکزکے قیام کے بارے میں میں بھی آگاہ کیا گیا ۔سیکرٹری وزارتِ انسدادِ منشیات نے اے این ایف کی پیشہ ورانہ کامیابیوںاورقومی و علاقائی و عالمی سطح پر منشیات کی روک تھام کے لئے اے این ایف کے بھرپورکردار کو سراہا۔انہوں نے منشیات کیخلاف موثر طریقے سے نمٹنے کیلئے محکمے کی پیشہ ورانہ ضروریات کو پوراکرنے کیلئے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
عامر خان کاباکسنگ کے حوالے سے غیر سنجیدگی پر سوالات اٹھاتے ہوئے ملک میں باکسنگ کی دگرگوں حالت پر مایوسی کا اظہار
-
انگلش پریمیئر لیگ کے دلچسپ مقابلے جاری،27اپریل کو مزید 6 میچوں کا فیصلہ ہوگا
-
صائم ایوب کو بطور ٹی ٹونٹی اوپنر کھلانا میری نظر میں مسئلے کا حل تھا : محمد حفیظ
-
محمد حفیظ نے غیرملکی کوچز کی تقرری پر سوال اٹھا دیئے
-
اہم کھلاڑی نہیں کھیلتے تو فرق پڑتا ہے، فخر زمان
-
بے سہارا بچوں نے بھی اسٹیڈیم میں پاک نیوزی لینڈ چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ دیکھا، محسن نقوی سے ملاقات
-
بابر اعظم اور محمد رضوان اچھے کھلاڑی ہیں ،پوری ٹیم نہیں، محمد حفیظ
-
ارشد ندیم جنوبی افریقا میں سخت ٹریننگ کے مرحلے میں داخل
-
ایوریج ٹیم کیخلاف شکست، رمیز راجا نے تبدیلوں کو ’’نام نہاد تجربہ‘‘ قرار دیدیا
-
وقار یونس نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے اپنی پاکستانی سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
قطر جونیئر سکواش ، پاکستان نے دو چاندی کے تمغے اپنے نام کر لیے
-
کھلاڑی کو بغیر بتائے پوزیشن تبدیل کرنے سے فرق پڑتا ہے : فخر زمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.