ہری پور میں نو تعمیر شدہ ٹراما سنٹر نے کام شروع کردیا

خواتین اور بچوں کے ہسپتال کی تعمیر نو کیلئے 30 کروڑ روپے کی منظوری بھی دیدی گئی

جمعرات 19 اکتوبر 2017 17:11

ہری پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 اکتوبر2017ء) ہری پور میں نو تعمیر شدہ ٹراما سنٹر نے کام شروع کردیا ہے۔ خیبر پختونخوا کے محکمہ صحت کے ترجمان کے مطابق ٹراما سنٹر چھ کروڑ روپے کی لاگت سے مکمل کیا گیا ہے جبکہ ساڑھے تین کروڑ روپے مشینری کی خریداری کے لئے رکھے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

ہری پور میں خواتین اور بچوں کے ہسپتال کی تعمیر نو کیلئے تیس کروڑ روپے کی منظوری بھی دی گئی ہے۔