Live Updates

تحریک انصاف کا جنوبی پنجاب میں بھرپور سیاسی طاقت کا مظاہرہ کرنے کا فیصلہ

،عمران خان نے 2نومبرسے 3دسمبرتک جنوبی پنجاب میں 6جلسوں کی منظوری دیدی،شیڈول جاری،عمران خان 2 نومبرکو احمدپورشرقیہ،3کوکوٹ ادو،4کو خانیوال،11تونسہ،2دسمبرکو لیہ اور3کو بہاولنگرمیں جلسوں سے خطاب کریں گے،سیاسی شخصیات کی تحریک انصاف میں شمولیت بھی متوقع

جمعرات 19 اکتوبر 2017 17:11

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 اکتوبر2017ء) تحریک انصاف نے جنوبی پنجاب میں بھرپورسیاسی طاقت کا مظاہرہ کرنے کا فیصلہ کرلیا،چئیرمین تحریک انصاف عمران خان نے جنوبی پنجاب میں 2نومبر سے 3دسمبرتک 6جلسوں کی منظوری دے دی۔جلسوں میں عمران خان ،شاہ محمودقریشی ،جہانگیرترین سمیت تحریک انصاف کی مرکزی قیادت شریک ہوگی جبکہ اس موقع پرجنوبی پنجاب کی بعض سیاسی شخصیات کی تحریک انصاف میں بھی شمولیت متوقع ہے۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف نے جنوبی پنجاب میںجلسوں کا شیڈول بھی جاری کردیا ہے جس کے مطابق چئیرمین تحریک انصاف عمران خان 2نومبرکو احمدپورشرقیہ(بہاولپور)میں جلسہ سے خطاب کریں گے جبکہ 3نومبرکو کوٹ ادو(مظفرگڑھ)،4نومبر کو خانیوال،11نومبرکو تونسہ شریف،2دسمبرکو لیہ اور 3دسمبر کو بہاولنگرمیں جلسہ سے خطاب کریں گے۔تحریک انصاف جنوبی پنجاب کی قیادت نے عمران خان کے جلسوں کی تیاریوں وانتظامات کو حتمی شکل دے دی ہے،پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کے جنوبی پنجاب میں منعقدہ جلسوں میں بعض سیاسی شخصیات بھی باقاعدہ طور پرتحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کریں گی۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات