پرائمری تعلیم بچوں کی تربیت کی اہم بنیاد ہے، اسکی بہتری کیلئے ہر ممکن کوششیں کی جارہی ہیں،چیئرمین ڈسٹرکٹ ریفارمز اوورسائیٹ کمیٹی و ڈپٹی کمشنر میرپورخاص زاہد حسین میمن کا دربارہال میں تعلقہ ایجوکیشن افسران کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے خطاب

جمعرات 19 اکتوبر 2017 17:10

میرپورخاص ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اکتوبر2017ء) چیئرمین ڈسٹرکٹ ریفارمز اوورسائیٹ کمیٹی و ڈپٹی کمشنر میرپورخاص زاہد حسین میمن نے دربارہال میں ضلع بھر کے تعلقہ ایجوکیشن افسران کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہاکہ پرائمری تعلیم بچوں کی تربیت کی اہم بنیاد ہے پرائمری تعلیم کی بہتری کیلئے ہر ممکن کوششیں کی جارہی ہیں، انہوں نے تعلقہ ایجوکیشن افسران کو ہدایت کی کہ اسکولوں کی مانیٹرنگ بہتر کرکے بچوں اور اساتذہ کی حاضری تمام اسکولوں میں پینے کاپانی،باتھ روم اور اسکولوں کی بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے انہوں نے کہا گرلز اسکولوں پر خصوصی توجہ دی جائے تاکہ بچیاں مکمل سہولت کے ساتھ تعلیم حاصل کرسکیں کیونکہ ایک پڑھی لکھی بچی ایک پڑھے لکھے خاندان کے برابر ہے، اجلاس میں تعلقہ ایجوکیشن افسران نے بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ ضلع میرپورخاص میں پرائمری اسکولوں کی تعداد2176ہے جس میں سی306اسکول ابھی تک بند ہیں جبکہ 39اسکول عارضی بند ہیں اور کہا کہ 79اسکول ایسے ہیں جو بغیر سیمس کوڈ کے چل رہے ہیں اجلاس میں ڈسٹرکٹ آفیسر پرائمری ایجوکیشن سید واجد علی شاہ، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر لٹریسی امام بخش جسکانی،تعلقہ ایجوکیشن افسر ڈگری میر عطااللہ تالپور،تعلقہ ایجوکیشن افسر جھڈو نبی بخش،تعلقہ ایجوکیشن افسر حسین بخش مری فوزیہ میمن،تعلقہ ایجوکیشن افسر میرپورخاص شبیر احمدگجر،تعلقہ ایجوکیشن افسر شجاع آباد محمد عارف کیریو،چیف مانیٹرنگ آفیسرآصف علی خاصخیلی اور دیگر ایجوکیشن افسران نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :