صوبائی وزراء کی حیدر آباد میں کامیاب جلسے پر پارٹی قیادت کو مبارکباد

جمعرات 19 اکتوبر 2017 17:10

․ کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اکتوبر2017ء) صوبائی وزرا جام مہتاب حسین ڈہر اور مکیش کمار چائولہ نے حیدرآباد میں پاکستان پیپلز پارٹی کے کا میاب جلسہ منعقد کرنے پر پاکستان پیپلز پارٹی کی اعلی قیادت، پارٹی رہنماوں ، کارکنوں اور حیدرآباد کے جمہوریت پسند عوام کو مبارکباد دی۔

(جاری ہے)

جمعرات کو جاری ہونے والے اپنے بیانات میں انہوں نے کہا کہ حیدرآباد جلسے نے یہ بات ثابت کردی ہے کہ حیدرآباد کی عوام نے لسانیت کی سیاست سے لاتعلقی اختیار کرلی ہے اور وہ وفاق کی علامت پاکستان پیپلز پارٹی کے ساتھ ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ کامیاب جلسہ اس بات کی نوید ہے کہ آئندہ عام انتخابات میں عوام پاکستان پیپلز پارٹی کو ہی ووٹ دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی اور جمہوریت کے خلا ف سازش کرنے والوں کو ہمیشہ ناکامی کا سامنا کرنا پڑے گا اور ملک دشمن عناصر کبھی اپنی سازشوں میں کامیاب نہیں ہوں گے۔