ماہ صفر کی رویت کا شرعی فیصلہ کرنے کے لئے کمیٹی کا اجلاس (آج) کو ہوگا

جمعرات 19 اکتوبر 2017 17:10

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اکتوبر2017ء) ماہ صفر المظفر کی رویت کا شرعی فیصلہ کرنے کے لئے مرکرزی رویت ہلا کمیٹی کا اجلاس جمعہ کو کراچی میں ہوگا۔

(جاری ہے)

جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق اس بات کااعلان چیئر مین مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان مفتی منیب الرحمن نے کیا ہے ۔ اعلامیہ میں مزید بتایا گیا ہے کہ کمیٹی کا اجلاس جمعہ کو بعد نماز عصر دفتر محکمہ موسمیات میں منعقد ہوگا۔ چاند کے بارے میں شہادت دینے کے لئے 0300-9285203 ,0321-2484604 , (021)99261404 , 99261403ان نمبروں پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔